ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں اہم پیش رفت سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران اپنے جوہری پروگرام کے مستقبل سے متعلق ثالثی کرنے والے ممالک کی جانب سے دی گئی تجاویز پر غور کر رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ثالثوں نے ایران کے سامنے قابلِ عمل اور ٹھوس تجاویز رکھی ہیں، جبکہ قطر نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تہران کے ساتھ سفارتی رابطوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق قطری حکام نے حالیہ دنوں میں آرمینیا میں بھی ایرانی حکام سے ملاقاتیں کیں اور جنگ کے خاتمے سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔