اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، جہاں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اقتدار کی دوڑ میں بڑا سیاسی دھچکا لگنے کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کو نئی حکومت بنانے کے لیے نیتن یاہو پر برتری حاصل ہوگئی ہے۔ صدر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ مشاورت کے دوران پارلیمنٹ کے 67 ارکان نے آئزنکوٹ کو حکومت تشکیل دینے کا پہلا موقع دینے کی سفارش کی، جبکہ نیتن یاہو کی حمایت میں 46 ارکان سامنے آئے۔
رپورٹس کے مطابق عرب جماعتوں کے اتحاد جوائنٹ لسٹ نے بھی گادی آئزنکوٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، جس سے ان کی حکومت سازی کی کوششوں کو مزید تقویت ملی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ پارلیمانی ارکان کی سفارشات کے بعد صدر اسحاق ہرزوگ کی جانب سے گادی آئزنکوٹ کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دیے جانے کا امکان ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔