ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کا دو روزہ منصوبہ انتہائی معقول تجاویز پر مشتمل ہے اور تہران اپنے قومی مفادات کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا۔
تہران میں پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے جائز حقوق اور مطالبات کو غیرمعقول قرار دیتا ہے، حالانکہ مذاکرات شروع ہونے سے قبل پابندیاں اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ بالکل مناسب ہے۔ ان کے مطابق مذاکرات کے دوران جنگ کا آغاز کرنا ہی اصل غیرمعقول اقدام ہے۔
ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ اگر امریکا ایران کے مطالبات تسلیم کرلیتا ہے تو آبنائے ہرمز میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر اور بحال ہوسکتی ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکی آئرن گیٹ ٹاسک فورس کے قیام کا مقصد امریکا میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔
انہوں نے واشنگٹن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو یہ سمجھنا ہوگا کہ جنگ کی حمایت اور اس کے نتائج کی قیمت کتنی بھاری ہوسکتی ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔