برطانوی دارالحکومت لندن میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچنے کے بعد میئر صادق خان نے آج کے لیے ہائی پولوشن الرٹ جاری کردیا۔

حکام کے مطابق گریٹر لندن کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی سطح غیر معمولی حد تک بلند ریکارڈ کی گئی ہے۔ شدید دھند اور ہوا کی رفتار کم ہونے کے باعث آلودہ ذرات فضا میں جمع ہو رہے ہیں، جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔

فضائی آلودگی میں اضافے کی ایک وجہ بون فائر نائٹ اور دیوالی کے موقع پر ہونے والی آتش بازی سے خارج ہونے والا دھواں بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام نے شہریوں، خصوصاً دمہ اور امراضِ قلب میں مبتلا افراد کو احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے آلودہ فضا میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔