ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ امریکی حکومت کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے اور امریکا اب ایک مایوس جواری کی طرح مختلف حربے آزما رہا ہے۔
محسن رضائی کا کہنا تھا کہ امریکا کو فرضی مذاکرات سے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلانے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے اور مغربی ایشیا میں ابھرتے ہوئے نئے نظام کو تسلیم کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا ایران کی جانب سے پیش کردہ سات شرائط تسلیم کرتے ہوئے ان کے سامنے ہتھیار ڈال دے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔