امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن کو کسی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو تہران کو ایسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے جن کی مثال تاریخ میں نہیں ملے گی۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی، تاہم امریکا اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ایران کے حوالے سے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اس خطرے کو معمولی نہیں سمجھا جا سکتا۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ فی الحال امریکی سرزمین پر ایران کی جانب سے فوری حملے کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واشنگٹن پر ممکنہ حملے سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔