ترکیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ باضابطہ طور پر ترک مسلح افواج کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق، پہلے مرحلے میں ایسے تین جدید طیارے سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ آج ایک بڑے خواب کی تعبیر کا تاریخی دن ہے، اور 'قزل ایلما' ترک فوج کی دفاعی صلاحیتوں اور کامیابیوں میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ’قزل ایلما‘ باقاعدہ فوجی سروس کا حصہ بننے والا دنیا کا پہلا بغیر پائلٹ جنگی جیٹ طیارہ بن گیا ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔