محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں میڈیا کی آمد اور رپورٹنگ کے حوالے سے پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ نئے احکامات کے تحت صحافیوں کو اسکولوں میں داخل ہو کر کوریج کرنے جبکہ اساتذہ اور طلبہ کے انٹرویوز لینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہدایات میں خبردار کیا گیا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں بغیر اجازت میڈیا کوریج کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
حکام کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر اسکول کا عملہ یا اساتذہ میڈیا کے سامنے اداروں کے مسائل یا انتظامی معاملات بیان کریں گے تو ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی کی جا سکتی ہے۔
ان پابندیوں کے بعد سرکاری اسکولوں کے مسائل، تعلیمی سہولیات کی کمی اور اداروں کی زمینی صورتحال کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کے عمل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔