واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے ریگن ایئرپورٹ پر دو طیاروں کے پر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک طیارے کا وِنگ لیٹ ٹوٹ گیا جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
رپورٹ کے مطابق تصادم کے بعد ایک پرواز کی لینڈنگ منسوخ کر دی گئی جبکہ دیگر پروازوں کو بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام نے دونوں طیاروں کو معائنے کے لیے سروس سے ہٹا دیا ہے۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ تصادم کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
امریکی فضائیہ کے نظام پر سائبر حملے کا انکشاف
دوسری جانب فاکس نیوز نے امریکی فضائیہ کے سسٹم پر سائبر حملے کا انکشاف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے امریکی فضائیہ کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور کنٹرول پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر لی۔ تاہم امریکی فضائیہ کی جانب سے تاحال سیکیورٹی بریچ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
امریکی فضائیہ کے نظام پر سائبر حملے کی اطلاعات اور حالیہ واقعات نے قومی سلامتی کے حوالے سے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔