بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاول پورمیں 8 فروری پولنگ ڈے کوصبح نوبجے سے ہی انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی جس کی وجہ سے اکثرووٹرجن کواپنا ووٹ نمبر‘گھرانہ نمبرسیریل نمبرمعلوم نہ تھا وہ الیکشن کمیشن کے نمبر8300 پرمیسج نہ کرسکے جس کی وجہ سے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے میں دشواری کاسامناکرنا پڑا۔ اس حوالہ سے ایک شہری نے بتایا کہ یہ کیساالیکشن ہے کہ جس میں اظہاررائے کی آزادی بھی نہیں ہے اورہمیں ووٹ ڈالنے میں دشواری کاسامناہے مگرحکومت نے انٹرنیٹ سروس بند کردی جوکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صاف شفاف الیکشن کرانے پرسوالیہ نشان ہے۔