شریف پورہ:تعویزکے بہانے عامل نے خاتون کوزیادتی کانشانہ بناڈالا

ملتان (نامہ نگار خصوصی)ملتان کے علاقہ شریف پورہ میں عامل نے خاتون کو تعویز بنا کر دینے کے بہانے اپنی ہوس کا نشانہ بنا لیا ۔تفصیل کے مطابق ملتان کے علاقہ شریف پورہ کی خاتون لاریب بی بی زوجہ محمد اسلم نے شریف پورہ میں واقع نوری حضوری مسجد اور مدرسہ کے مہتمم رمضان شاہ فیضی پر اپنے ساتھ زور زبردستی سے زیادتی کا الزام عائد کر کے تھانہ شاہ رکن عالم میں ایف آئی آرنمبری 316/24 درج کروا دی ہے۔ تھانہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق خاتون جو کہ ملتان کے محلہ شریف پورہ گلی نمبر 6 کی رہائشی ہے کا اپنے خاوند محمد اسلم سے پانچ سال سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا جسکی بنا پر اسکا خاوند اکثر اوقات گھر چھوڑ کر چلا جاتا تھا۔ شوہر کو راہ راست پر لانے کیلئے ایک شخص رمضان شاہ فیضی جو کہ نوری حضوری مسجد اور مدرسہ کا مہتمم اعلیٰ ہے نے کہا کہ وہ مجھے تعویز بنا کر دے گا جس کے اثر سے خاوند خود گھر چل کر آئیگا۔ اس دوران اس نے مجھ سے ناجائز تعلقات استوار کرلئے اور تقریباً تین سال تک اپنے ساتھ نکاح کا سبز باغ دکھا کر زنا کرتا رہا۔ 9 فروری 2024 کی شام جب مدرسہ کی صفائی ہورہی تھی تو رمضان شاہ فیضی فریب سے مجھے مسجد کے کوارٹروں میں لے گیا اور میرے ساتھ زبردستی زنا کرنے کی کوشش کی میں نے شور مچایا تو مجھے محمد واحد انصاری اور ارمان نے بچایا ۔موقع پر میرا لباس پھٹا ہوا تھا جو ان دونوں افراد نے بھی دیکھا۔ اس سے قبل ملزم رمضان شاہ فیضی نے کمیٹی کی مد میں270000 روپے بھی دھوکہ دہی سے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔ ملزم رمضان شاہ فیضی نے مجھے بلیک میل کرنے کیلئے سفید کاغذ پر انگوٹھے لگوا کر میری شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بھی استعمال کی ہے۔ جس پرتھانہ شاہ رکن عالم کے سب انسپکٹرعاشق حسین نے بجرم 376 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزم رمضان شاہ فیضی سے روزنامہ بیٹھک نے تھانہ شاہ رکن عالم میں مقدمہ درج اس الزام کی بابت انکا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ لاریب بی بی کے سب الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے اور مدعی لاریب بی بی کاشوہر منشیات فروش ہے اور مدعیہ کا کردار بھی ٹھیک نہیں ہے اور تھانہ شاہ شمس کے ہیڈ محرر ابراہیم گجر سے موقف لیا تو ہیڈ محرر نے بتایا کہ تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔