ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان کے حلقہ این اے 149 سے پاکستان تحریک انصاف کے ملک عامر ڈوگر نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ،عامر ڈوگر نے پولنگ اسٹیشن نمبر 113 پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے بھاری اکثریت سے فتح اپنے نام کروں گا، ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ موبائل فون سروس بند ہونے پر تشویش ہے،8300 اور دیگر ایپس کے تحت تیاری کے الیکشن کمیشن کے دعوے کہاں ہیں ،موبائل فون سروس بند ہونے کے باعث عوام کو مشکلات ہیں،ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تمام امیدوار کامیاب ہونگے ۔ میں عمران خان کا سپاہی ہوں۔