ملتان ( خصوصی رپورٹر )ملک بھر کی طرح ملتان ڈویژن کے 4 اضلاع میں بھی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر آج مستقبل کے حکمرانوں کا انتخاب آج ہونے جارہا ہے اس ضمن میں ڈویژن میں مجموعی طور پر 16 قومی حلقوں پر 240 امیدوار، اور32 صوبائی حلقوں پر 642 امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے، ڈویژن میں 4 ڈی آر اوز،48 آر اوز،96 اے آر اوز،4 ڈی ایم اوز نامزد کئے گئے ہیں،حساس پولنگ سٹیشنوں پر سیکورٹی کیمرے بھی لگائےگئے ہیں ، ملتان ڈویژن میں8097260 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، گزشتہ روزجنرل الیکشن کے سامان کی ترسیل کیلئے ملتان پبلک سکول میں مرکزی الیکشن آفس مکمل فعال رہا ،کمشنر آفس، ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کردیے گئے ہیں،ڈی آر او کا دفتر پولیس لائن ملتان میں قائم کیا گیا ہے،ڈویژن میں اے کیٹگری کے 623,بی کیٹگری کے 1853،سی کیٹگری کے 2987پولنگ سٹیشن ہیں،اے کیٹگری کے 623 پولنگ سٹیشنوں پر 2896 کیمرے انسٹال کئے گئے ہیں،ابتک الیکشن ضابطہ اخلاق کی 196 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا ہے،ڈویژن میں 5463 پولنگ سٹیشنز،16680 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں,5538 پریزائڈنگ افسران،34667 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے،17334 پولنگ افسران سمیت 57539 افسران جنرل الیکشن ڈیوٹی سرانجام دیں گے، پولنگ سٹیشنوں پر انتخابی مٹیریل کی ترسیل کیلئے سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں ،بجلی کی بلا تعطل فراہمی ، بیک اپ کیلئے یو پی ایس،جنریٹر رکھے جائیں گے،جنرل الیکشن ڈے پر پولنگ سٹیشنوں پر 1500 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے،ڈویژن میں ڈسٹرکٹ پولیس کے 9493,آئی جی پولیس کے 2391,سپیشل فورس کے 10560 جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔