ملتان ( سپیشل رپورٹر)پولنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں رہی، حکام الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ پولنگ کا وقت 5 بجے تک برقرار رہا، 6 بجے کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج نشر کئے گئے،حکام الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 12 کروڑ ووٹرز نےحق رائے دہی استعمال کیا 90 ہزار پولنگ سٹیشنزمیں سے پورے دن میں صرف 55 شکایات موصول ہوئیں۔