ملتان (سپیشل رپورٹر) الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پولیس ان ایکشن، اسلحہ کی نمائش کرنے والا سیاسی کارکن گرفتار، ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ قصبہ گجرات میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم کے قبضہ سے رائفل بھی برآمد کروالی گئی ہے، ملزم سیاسی امیدوار حلقہ پی پی 277 میں ریلی میں اسلحہ لیکر گھوم رہا تھا، امیدوار ایم پی اے کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن بھی رپورٹ بھجوائی جا رہی ہے، ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او کی ہدائت پر اسلحہ کی نمائش پر سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔