پی سی بی کو براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کر دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے نگراں حکومت نے پی سی بی کے معاملات وزارت بین الوزارتی رابطہ کی ماتحتی سے ہٹا کر براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کردیئے ہیں۔

نگراں حکومت نے پی سی بی کے معاملات وزارت بین الوزارتی رابطہ کے کنٹرول سے کابینہ ڈویژن کو منتقل کر دیے ہیں۔

پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے تحت کام کرے گا اور کسی وزارت کو جوابدہ نہیں ہوگا۔

اس اقدام سے آئی پی سی سکریٹری بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے۔