کیا ایشا دیول طلاق کے بعد سیاست میں آ رہی ہیں؟ ہیما مالنی نے کہا

ممبئی: بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور سیاستدان ہیما مالنی نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی ایشا دیول بھی سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ ہیما مالنی جو بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر متھرا سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لوک سبھا کی رکن ہیں، نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر دھرمیندر نے میرے سیاسی کیرئیر میں ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔ بھی بہت مددگار ہے۔ ہیما مالنی نے کہا کہ میں اپنے شوہر دھرمیندر اور خاندان کی وجہ سے سیاست دان بنی ہوں، میری غیر موجودگی میں میرے شوہر گھر کی دیکھ بھال کرتے ہیں، اس لیے میں سیاسی کام کے لیے آسانی سے متھرا جاتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دھرمیندر جی میرے کام سے بہت خوش ہیں، وہ ہر فیصلے میں میرا ساتھ دیتے ہیں اور اکثر مجھ سے ملنے متھرا آتے ہیں۔ گفتگو کے دوران صحافی نے ہیما مالنی سے سوال کیا کہ کیا ان کی بیٹیاں ایشا دیول اور اہانہ دیول بھی سیاست میں دلچسپی رکھتی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں ہیما مالنی نے کہا کہ ایشا کو سیاست میں بہت دلچسپی ہے۔