یوسف گیلانی کی جیت کو خطرہ ، تیمور الطاف نے ووٹوں کی گنتی کو چیلنج کردیا

ملتان (نامہ نگار خصوصی)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی ملتان سے جیت کو مخالف امیدوار سے خطرہ لاحق ہوگیا ۔ملتان میں حلقہ این اے 148 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور الطاف نے ووٹوں کی گنتی کو چیلنج کردیا آزاد امیدوار این اے 148 بیرسٹر تیمور الطاف نے آر او کو دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی اور کہا کہ اس قانونی کارروائی کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔ جبکہ یوسف رضا گیلانی این اے 148 سے 293 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے تھے این اے 148 کے 12 ہزار 693 ووٹ کو مسترد قرار دیا گیا تھا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور الطاف نے مزید بتایا کہ جیت میری بنتی ہے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ ہمارے پاس 99 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 موجود ہے جن کے مطابق مجھے یوسف رضا گیلانی پر 7 ہزار سے زائد کی برتری حاصل ہے ۔بیرسٹر تیمور الطاف نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے تک آر او آفس سے جانے سے انکار کردیا۔