میلسی(نمائندہ خصوصی) الیکشن 2024 ءکے روز میلسی میں مختلف آڈیوز لیک ہونے کا سلسلہ جاری رہا پہلی آڈیو میں مبینہ طور پر حلقہ پی پی 236 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر آزاد حیثیت سے امیدوار ایم پی اے وسابق ایم پی اے نواب علی رضا خان خاکوانی اپنے ورکر پولنگ ایجنٹ عبدالغفار کو کال کر کے ہدایت دے رہے ہیں کہ اگر اس پولنگ پر ہماری جیت ہو تو رزلٹ پر اصل دستخط کر دیں اور اگر رزلٹ ہمارے خلاف آئے تو فارم 45 پر غلط دستخط کر دیں اور ان کی تصویریں بنا لیں اس کے بعد آراو دوبارہ 45 فارم بنائیں گے جس پر تم اصل دستخط کر دو گے جبکہ دوسری آڈیو لیک ہوئی جس میں ککری خورد سے تحریک انصاف کھچی گروپ کے رہنما میاں نعیم احمد ارائیں مبینہ طور پر مخالف مذہبی جماعت کے ورکر مولانا طاہر کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ الیکشن کے بعد تمہیں دیکھ لوں گا 8 فروری کے بعد تمہیں بتاؤں گا۔