ملتان ( سپیشل رپورٹر)مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 175 اور این اے 176 میں پولنگ کا عمل زور شور سے جاری رہا ۔ ٹرن آوٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ،شہری اپنا ووٹ کا حق استعمال کرنے کےلئے بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز پر پہنچے، حلقہ این اے 175 اور پی پی 268 میں بھی پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری رہا ۔جہاں ووٹرز بڑی تعداد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔وہیں معذور افراد بھی اپنا قومی فریضہ ادا کرنے کےلئے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز میں قائم پولنگ اسٹیشن پر پہنچے، مظفرگڑھ این اے 176 کے خانگڑھ پولنگ اسٹیشن پر دو فٹ کا 25 سالہ نوجوان جنید طور بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا،اس کا کہناتھا کہ ووٹ امانت ہے،قومی فریضہ ہے اور وہ اپنا قومی فریضہ ادا کرنے کےلئے آیا ہے۔