تربت (بیٹھک رپورٹ) تربت ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرزکے تحفظ کیلئے سیکیورٹی گارڈ فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی ، تو او پی ڈیز کا بائیکاٹ کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے سبب سیکورٹی انتظامات انتہائی ناقص ہیں ۔انتظامیہ کی نااہلی اور بے حسی عروج پر ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے بارہا مختلف فورمز پر ناقص سیکورٹی سے درپیش مسائل کو اجاگر کیا اس کے باوجود باوجود بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی مثبت کردار سامنے نہیں آیا، دوران ڈیوٹی ڈاکٹروں پر حملہ اب روزانہ کا معمول بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا جو کہ ڈاکٹر و دیگر اسٹاف کی زندگیاں دانستہ طور پر خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ موجودہ ناقص سیکورٹی صورتحال میں ہسپتالوں میں کام کرنا اب انتہائی مشکل ہوگیا ہے ڈاکٹرز موجودہ صورتحال میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دن رات اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں وہاں اس ناقص سیکورٹی کے سبب شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ سیکورٹی انتظامات میں غفلت برتتے ہوئے ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹیز چھوڑ پر احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان، صوبائی وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری صحت سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ناقص سیکورٹی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے صوبے کے دوسرے بڑی شہر کے ٹیچنگ ہسپتال کیلئے ایک مکمل سیکورٹی پلان تشکیل دیا جائے۔