خانیوال: وکلاکی گرفتاریوں کیخلاف ڈسٹرکٹ بارکی مکمل ہڑتال

خانیوال(بیٹھک رپورٹ)پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے مکمل ہڑتال کی گئی وکلاء احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ضلع بھر سے آئے والے شہریوں کو مشکلات و دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ظفر اقبال چوہدری ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری چوہدری حامد مسعود ایڈووکیٹ نے کہا کہ پنجاب بھرکےوکلاءکےگھروں پرغیرقانونی ریڈز اورگرفتاریوں کی بھرپورمذمت کرتےہیں اور آئی جی پنجاب سےمطالبہ کرتےہیںکہ وکلاءکی سیاسی اورغیرقانونی گرفتاریوں کوفوری طورپرروکاجائےاورگرفتار وکلاءکوفوری رہاکیاجائے۔نیزجنرل الیکشن کےدوران اوربعدمیں وکلاءکو تقسیم کرنےکیلئے لا ہورکی عدالتوں کو تقسیم کے لیےایک متنازعہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اور اہل اقتدار کاوکلاء کو ہراساں کرنے کاسلسلہ جوالیکشن سے پہلےاوربعدمیں جاری ہےاس طرح کے اوچھےہتھکنڈوں سےوکلاءکی آوازکودبایانہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کی تقسیم کی بابت نوٹیفکیشن کوواپس نہ لیاگیا اور ھمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے توپنجاب بھرکےوکلاءکومنظم کیاجائیگا اور باقاعدہ تحریک چلائی جائیگی۔اسں سلسلہ میں پنجاب بارکونسل وکلاءکنونشن میں آئندہ کا لائحہ عمل دیگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں