جنوبی پنجاب:بجلی چوروں اورمیپکونادہندگان کیخلاف آپریشن

ملتان(نامہ نگار خصوصی) جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔چیکنگ ٹیموں نے ایک روز میں مزید83صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 33نئے مقدمات کا اندراج ہوا،7بجلی چوروں کو گرفتار کیاگیا۔بجلی چوروں کو50لاکھ71 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔16 فروری 2024ء کوملتان سرکل میں 11بجلی چوروں کو775983روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور5مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 9 صارفین 405580 روپے جرمانہ عائد اور9 مقدمات درج ہوئے جبکہ7بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکیاگیا۔وہاڑی سرکل میں 8صارفین کو347874 روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں 13 صارفین کو686260 روپے جرمانہ عائدا ور2 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 13 صارفین کو1654720 روپے. جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں 11صارفین کو461436 روپے جرمانہ عائد اور 11 مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں 9 صارفین کو229000 روپے جرمانہ عائداور4 مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 3 صارفین کو240000 روپے جرمانہ عائداوردو مقدمات درج، خانیوال سرکل میں 6 صارفین کو270798 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔صادق آباد کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ 14بستیوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہونے پر جمپرز منقطع کر کے بجلی فراہمی بند کر دی گئی۔ بستی سردار میر چاکر، بستی میر آرائیں، بستی فرید کروائی، بستی پرارا، بستی جموں دا کھوہ، بستی گلزار دشتی، بستی چانڈیا، بستی محمد خان دستی، بستی نواز کٹ، بستی پہوڑاں گمن کٹ، بستی جام رسول بخش اور بستی قیوم آرائیں کی بجلی چوری پر منقطع کی گئی۔تمام بستیوں میں بجلی چوری کے ساتھ نادہندگان نے لاکھوں روپے واجبات اور بقایاجات بھی ادا کرنے ہیں۔میپکو بہاولپور سرکل سرویلنس ٹیم کا بغداد سب ڈویژن کے علاقہ میں آپریشن کیاجس میں ایک گھریلو صارف میٹر ریورس کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 2 کروڑ92 لاکھ روپے وصول کر لئے گئے۔ صادق آباد میں 18 لاکھ42 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر بسم اللہ پیپر ملز کی بجلی منقطع کر کے میٹر اتار لیا گیا۔ 3 لاکھ 40 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر رحیم یار خان میں ایک زرعی ٹیوب ویل کی بجلی منقطع کی گئی۔ نادہندگان کے ٹرانسفارمرز اور میٹرز بھی اتار لئے گئے۔