ملتان(کرائم رپورٹر ) الیکشن امیدواروں سے ووٹ کیلئےرقم وصولی کا لالچ دے کر 150 افراد کو ووٹ ڈالنے سے محروم کر دیا- قطب پور کے علاقے محلہ چوڑی گر جہاں سے شعیب احمد خرم نے کال 15 پر کال کر کے بتلایا میرے ہمسائے محمد جاوید اور محمد رمضان نے7 فروری بوقت تقریبا پانچ بجے شام کو میری بیوی کا اصل شناختی کارڈ میرے والد کا اصل شناختی کارڈ اور اہل محلہ چوڑی گر کی کافی رہائشی عورتوں سے اصل شناختی کارڈ فراڈ سے لے گئے جنکوپیسوں کا لالچ دے کر کہا ہم دونوں بھائی پی ٹی آئی کے امیدوار 150 این اے زین قریشی جس کا نشان جوتا ہے اور ظہور احمد بھٹہ پی پی 218 جس کا نشان برش ہےسے مورخہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے سلسلہ میں زین قریشی اور ظہور بھٹہ سے آپ کو پیسے دلائیں گے۔کالر کا بتلانا ہے کہ میری بیوی اور والد ووٹ کاسٹ نہ کر سکے اور اہل محلہ کی تقریبا ڈیڑھ سو عورتیںبھی اصل شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہ کر سکی ہیں ہمارے ساتھ فراڈ ہوا ہے،اطلاع پر متعلقہ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔