ملتان( سپیشل رپورٹر)روڈ بلاک کرنے پر پی ٹی آئی کے 4 نامزد اور 20 نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج،پولیس ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ شب ملتان روڈ قنوان چوک مظفرگڑھ پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے انتخابی ریلی نکالی اور روڈ بلاک کر دیا،پولیس تھانہ سٹی مظفرگڑھ نے سب انسپکٹر غلام اصغر کی مدعیت میں 4 نامزد اور 20 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا یے،ایف آئی آر کے مطابق ریلی کے شرکا نے روڈ بلاک کر کے عوام کو پریشان کیا ہے،اور عوام الناس کو بلاوجہ پریشان کرنا غیر قانونی ہے۔