ملتان (سپیشل رپورٹر )ریسکیو 1122 ملتان جنرل الیکشن 2024 کے موقع پر ہائی الرٹ ، ریسکیو ملتان کے ایمرجنسی کور پلان پر 600 اسٹاف 16 فائر ٹینڈر 35 ایمبولینسز 90 موٹر بائیکس ایمبولینسز 4 اسپیشل وہیکلز اور 2 آفیشل وہیکلز ڈیوٹی پر تعینات، ملتان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر کلیم اللہ کی ہدایت پر اسٹاف ضلع بھر میں بشمول تحصیل شجاع آباد اور جلال پور پیر والا ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے ، ریسکیوملتان :خاص طور تربیت یافتہ ریسکیو سکاؤٹس اور ریسکیو کی گاڑیوں کے ساتھ سٹاف الرٹ رہا۔ جنرل الیکشن 2024 ایمرجنسی کور پلان کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسر ریسکیو 1122 نے براہ راست نگرانی کی ۔ جنرل الیکشن 2024 کے موقع پر خصوصی تربیت یافتہ سٹاف تعینات ہے ،ڈاکٹر کلیم اللہ کے مطابق ملتان ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 فعال اورجنرل الیکشن 2024 کے دوران بھی ہر ایمرجنسی کال پر ایمرجنسی سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ، موٹربائیکس ایمبولینسز سروس کی بھی خصوصی پوسٹوں پر سٹاف الرٹ ہےاور بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی کیں ، حساس پولنگ اسٹیشنوں پر خصوصی پوسٹیں بھی قائم کی گئیں ۔