ملتان(کرائم رپورٹر ) ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر 5 تولے سونا اور 2لاکھ نقدی چھین لی- ذرائع کے مطابق بستی ملوک کے علاقے قصبہ مڑل کے علاقے میں 4 نامعلوم مسلح ڈاکو حاجی محمد شفیع کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5 تولے سونا اور 2لاکھ نقدی چھین کر فرار ہوگئے- بعد ازاں اطلاع پر متعلقہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔