ملتان( خصوصی رپورٹر )غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملتان کے 6 قومی اور صوبائی اسمبلی کے 12 حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ، تین حلقوں میں آزاد امیدواروں کا پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں سے ون ٹو ون مقابلہ جبکہ تین حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں سے ٹاکرا جاری ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو برتری حاصل صوبائی حلقوں میں بھی ملا جلا رجحان ، بیشتر حلقوں میں مسلم لیگ ن تیسرے نمبر پر مقابلہ کر رہی ہےاین اے 148یوسف رضا گیلانی آگےاین اے 149 عامر ڈوگر آگےاین اے 150زین قریشی آگےاین اے 151مہر بانو قریشی آزاد آگےاین اے 152جاوید علی شاہ آگے ہیں،این اے 153 میں دیوان عاشق بخاری آگے ہیں ،غیر حتمی غیر سرکاری ذرائع مطابق ملتان میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں پہلی دوسری پوزیشن کا مقابلہ جاری ہے ،تاہم کچھ حلقوں میں مسلم لیگ ن اور آزاد امیدواروں میں بھی ون ٹو ون مقابلہ ہو رہا ہے