ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان ، مظفرگڑھ ، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور ، وہاڑی ، خانیوال ، رحیم یار خان ، لیہ، راجن پور ، لودھراں، پاکپتن سمیت دیگر اضلاع کے دیہی اور شہری علاقوں میں مجموعی طور پر ٹرن آؤٹ دوپہر تک کم رہا ۔ اکثر پولنگ سٹیشنوں پر صبح دس بجے تک ووٹ کاسٹنگ کی شرح غیر معمولی طور پر کم ترین سطح پر تھی ۔ خواتین کے پولنگ سٹیشن اور پولنگ بوتھ خالی نظر آئے ۔ خواتین کی اکثریت نے گیارہ بجے دن کے بعد پولنگ سٹیشنوں کا رُخ کیا ۔ تاہم دوپہر کے بعد پولنگ سٹیشنوں پر رش دیکھنے میں آیا اور ٹرن آؤٹ بھی بڑھ گیا ۔