ملتان (سپیشل رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی نے عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔سی پی او ملتان نے پولنگ کے دوران تمام تر سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایس پی سٹی ڈویژن نے سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی ۔سی پی او ملتان نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے شفاف اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ داری سے فرائض سر انجام دیں اور دوران ڈیوٹی فرض شناس، خوش اخلاق، غیر جانبدار اور انصاف پسند آفیسر ہو کا ثبوت دیں۔ سی پی او ملتان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان میں پولنگ کا عمل امن و امان کے ساتھ جاری رہا۔ملتان ڈسٹرکٹ میں عام انتخابات کے لیے 1864 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں 262 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کے شفاف اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کے کل 11000 سے زائد پولیس افسران و جوانوں نے ڈیوٹی سر انجام دئیے ۔