ملتان (سپیشل رپورٹر)ملک میں عام انتخابات پر موسم خشک و سرد رہے گا. محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں آئندہ عام انتخابات کے موقع پر آج جمعرات کو موسم خشک اور سرد رہے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے، با لائی پنجاب میں شام/رات کے دوران سرد ہوا ئیں چلنے کی توقع ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولاکوٹ میں 5 اور مری میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، اس دوران راولاکوٹ اور مری میں برفباری بھی ہوئی۔