ملتان ( سپیشل رپورٹر)موبائل سروس کی بندش کے باعث مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 175 سے آزاد امیدوار سید غلام علی بخاری اپنے ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن نہ ڈھونڈسکا، آزاد امیدوار اپنے آبائی علاقے کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹر لسٹوں میں بھی اپنا ووٹ ڈھونڈتے رہے، آزاد امیدوار سید غلام علی بخاری اپنا ووٹ حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر دھکے کھاتے رہے۔ انہوں نے کہا ان کے ساتھ یہ زیادتی کی گئی ہے ۔