ملتان ( سپیشل رپورٹر)حلقہ این اے 145 اور حلقہ پی پی 211 میں نوازشریف کا دیوانہ ذہنی معذور نوجوان بھی ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ سٹیشن گیا مختیار کمبوہ دیوانہ وار نوازشریف کی تصویر کو تھامے چومتا رہا ۔شیر آیا شیر آیا کے نعرے۔مختیارکمبوہ مریم نواز مریم نواز کے نعرے بھی لگاتا رہا مختیار کمبوہ گلے میں ہار ڈال کر ووٹ کاسٹ کرنے گیا ۔ مختیار کمبوہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہی وزیراعظم بنیں گے تو میں شادی کروں گا ۔مختیار کمبوہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز میری شادی میں ضرور شرکت کریں گی ۔میری دعا ہے کہ اس ملک کے وزیراعظم نوازشریف ہی بنیں ، مختیار کمبوہ گلے میں ہار پہنے ہاتھ میں نوازشریف کی تصویر والا جھنڈے کے ہمراہ ڈانس بھی کرتا رہا۔