کیلیفورنیا: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ورزش کرنا مردوں کے مقابلے خواتین کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔ کیلیفورنیا میں سیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر کے سمڈ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں کی گئی اس تحقیق میں 400,000 سے زیادہ امریکیوں کے ڈیٹا کو دیکھا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ جو خواتین باقاعدگی سے ورزش کرتی ہیں ان میں مردوں کے مقابلے میں قبل از وقت موت کا امکان کم ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش نہ کرنے والی خواتین کے مقابلے میں ورزش کرنے والی خواتین میں قبل از وقت موت کا امکان 24 فیصد کم تھا جبکہ مردوں میں یہ شرح 15 فیصد تھی۔محققین نے بتایا کہ جن خواتین نے ورزش کی ان میں مہلک ہارٹ اٹیک، فالج یا قلبی امراض کا خطرہ 36 فیصد کم تھا، جبکہ مردوں کے لیے یہ خطرہ 14 فیصد تھا۔
محققین کے مطابق، ان نتائج میں فرق کی ممکنہ طور پر مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں، جن میں سے ایک مختلف فزیالوجی ہے۔ کیونکہ مردوں کے پھیپھڑوں کی جگہ زیادہ ہوتی ہے، ایک بڑا دل، زیادہ دبلا جسم اور پٹھوں سے فوری توانائی کے اخراج کی زیادہ شرح ہوتی ہے۔ ان تمام خصوصیات کی وجہ سے مردوں میں خواتین کے مقابلے زیادہ طاقت پیدا ہوتی ہے۔ تاہم، خواتین مردوں کے مقابلے ورزش میں زیادہ محنت کرتی ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ خواتین کو ورزش سے مردوں کے برابر فوائد حاصل ہوتے ہیں لیکن انہیں ایسا کرنے میں کم وقت لگتا ہے۔ وہ خواتین جنہوں نے ہفتے میں 140 منٹ کی اعتدال پسند ورزش کی ان میں قبل از وقت موت کا امکان 18 فیصد کم تھا، لیکن مردوں کو ان نتائج کے حصول کے لیے ورزش کی مقدار کو دوگنا کرکے 300 منٹ تک کرنا پڑا۔