ملتان(خصوصی رپورٹر)ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد گاڑی میں بیٹھتے ہی سابق ناظم یسین خان ترین انتقال کر گئے۔گزشتہ روز قومی الیکشن کے موقعہ پر ملتان کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ناظم محمد یٰسین خان ترین اپنے حلقہ میں ووٹ کاسٹ کرنے گئے اور جب وہ ووٹ کاسٹ کر کے گاڑی میں بیٹھے تو ھارٹ اٹیک ہوا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا اور یسین خان ترین بقضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح دس بجے شاہی عید گاہ خانیوال روڈ پر ادا کی جائے گی