ملتان (سپیشل رپورٹر)گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 67 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری. نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل درآمد مکمل کرلیا،اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 67 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے گیس کا ٹیرف 100 روپے اور نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا گیس ٹیرف 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک بڑھادیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ زیرو اعشاریہ پچیس کیوبک میٹر تک پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس کا ٹیرف79روپے اضافے کے ساتھ125روپے سے بڑھ کر 200روپے،ماہانہ زیرو اعشاریہ پچاس کیوبک میٹروالے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے قیمت 100روپے اضافے کے ساتھ125سے بڑھ کر250 روپے،ماہانہ 60کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے قیمت میں100روپے اضافے کے ساتھ 200 سے بڑھ کر 300روپے اور ماہانہ 90 کیوبک میٹر تک گیس استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے قیمت 100روپے روپے اضافے کے ساتھ 250سے بڑھ کر 350 روپے ہوگئی ،ماہانہ 100کیوبک میٹر نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کا فیصلہ کیا گیا۔