13 سالہ لڑکا خودکشی کے لیے ٹرین کی پٹری پر لیٹ گیا: جانی لیور کا انکشاف

بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور کامیڈی اداکار جانی لیور نے اپنی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ ایک بھارتی پوڈ کاسٹ سے بات کرتے ہوئے جانی لیور نے اپنی زندگی کے مشکل وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے بچپن میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکار نے بتایا کہ وہ ایک غریب گھرانے سے ہیں جہاں بہت سے مالی مسائل تھے اور ان کے والد بھی بہت سخت تھے، والد کے رویے سے تنگ آکر انہوں نے 13 سال کی عمر میں خودکشی کی کوشش کی۔
جانی لیور کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے رویے سے تنگ آکر ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ گئے، لیکن اپنی بہنوں کے آنسو دیکھ کر پٹری سے ہٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بچپن میں کئی قتل ہوتے دیکھے ہیں اور اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو جرائم کی دنیا میں ہوتے۔ اداکار نے کہا کہ وہ انڈسٹری کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے کہ انہوں نے انہیں کام دیا ورنہ وہ گینگسٹر ہی رہتے۔