ملتان(واثق رئوف)عارضی طور پر تشکیل دئیے گئے ڈائریکٹر جنرل لیگل افیئرز کے عہدے پر تعینات ڈی جی اور سی ایس ایس کرکے مستقل بنیادوں پر ریلوے گروپ میں آنے والے ڈائریکٹر لیگل افیئرز کے درمیان اختیارات کے استعمال کی لڑائی میں دیگر افسران کو ذہنی کوفت اور خلفشار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز گریڈ 20 کی عارضی تشکیل شدہ لیگل کنسلٹنٹ کی آسامی پر تعینات نعمان قیصر نامی آفیسر نے ریلوے قواعد وضوابط کے مطابق اپنی ایک روزہ رخصت کی درخواست ڈائریکٹر لیگل افیئرز کو بھجوائی جو ڈائریکٹر لیگل افیئرز نے قبول کر لی تاہم معاملہ کا علم ہوتے ہی ڈی جی لیگل افیئرز نے نہ صرف رخصت پر جانے والے آفیسر کی غیر حاضری لگانے کے احکامات صدر کر دئیے بلکہ غیر حاضری پر وارننگ لیٹر بھی جاری کردیا اس بابت ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی لیگل افیئرز ایک عارضی عہدہ ہے جو صرف ریلوے کے ایک سنئیر قانونی مشیر کی حیثیت رکھتا ہے نہ کہ ایڈمنسٹریٹرٹیو معاملات کے فیصلوں کا مجاز ہےاس لئے ڈی جی لیگل افیئرز کی طرف سے قانونی مشاورت تو فراہم کی جاسکتی ہے محکمانہ امور کو چلانے کا اختیار نہیں ہے بتایا جاتا ہے کہ لیگل افیئرز کے شعبہ کے افسران سٹاف کی رخصت سمیت دیگر امور ڈائریکٹر لیگل افیئرز کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں تاہم گزشتہ روز پیدا ہونے والی صورتحال نے شعبہ لیگل کے دو افسران میں اختیارات کی جنگ کو نئی صورتحال سے دو چار کردیا ہے جس میں اب دیگر افسران و ماتحت براہ راست متاثر ہونے لگے ہیں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز پیدا ہونے والی صورتحال پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل افیئرز ساجد محمود کی جانب سے ڈی جی لیگل افیئرز کی ہدایت پر جاری کیا گیا وارننگ لیٹر ریلوے افسران کے گروپ میں بھی شئیر کیا گیا جبکہ ساجد محمود نے رخصت پر جانے والے آفیسر کو صورتحال سے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی لیگل نے ان سے دریافت کیا کہ نعمان قیصر کہاں ہیں میں نے کہا کہ وہ میرے سامنے ڈائریکٹر لیگل سے رخصت لے کرگئے ہیں اس موقع پر ساجد محمود کا مزید کہنا تھا کہ چیف پرسانل آفیسر ریلوے ڈی جی لیگل افیئرز کے آفس آئے تھے سی پی او نے کہا کہ سنئیر ہونے کے باعث شعبہ لیگل افیئرز کے انتظامی معاملات بھی آپ مانیٹر کریں جس کے بعد انہوں نے مجھے وارننگ لیٹر جاری کرنے کی ہدایت کی ریلوے ذرائع کے مطابق اگر سی پی او کی طرف سے انتظامی اختیارات کی بابت کو احکامات دئیے گئے تو وہ تحریری ہونے چاہیں ہیڈ کوارٹر اس وقت زبانی کلامی اختیارت کی جنگ کا میدان بنا ہوا ہے جس میں محکمانہ امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ریلوے افسران و ملازمین نے چیئرمین ریلوے اور چیف ایگزیکٹو وسینئر جنرل منیجر ریلوے سے شعبہ لیگل میں جاری اختیارت کی جنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلہ میں موقف کے حصول کے لئے چیف پرسانل آفیسر اطہر ریاض سے رابطہ کی کوشش کی تاہم انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی جبکہ وارننگ لیٹر جاری کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل افیئرز ساجد محمود نے رابطہ کرنے پر اپنے موقف میں بتایا کہ وہ ایک ماتحت آفیسر ہیں ڈی جی کے احکامات انہوں نے آگے جاری کردئیے کون بااختیار آفیسر ہے وہ اس بارے رائے نہیں دے سکتےجبکہ لیگل کنسلٹنٹ نعمان قیصر نے رابطہ کرنے پر کہا کہ محکمہ کے اندر کا معاملہ ہے اس سے محکمہ تک ہی رہنے دیں چیف ایگزیکٹو و وسینئر جنرل منیجر اس پر فیصلہ کریں گے۔