تربت(بیٹھک رپورٹ) سامی سے لاپتہ بزرگ شہری واحد بخش گذشتہ روز بازیاب ہوگئے جن کی تصدیق اہل خانہ نے کی ہے۔ان کی لاپتہ کے خلاف اہل خانہ اور حق دو تحریک حق پرست کی جانب سے سی پیک ایم ایٹ شاہراہ پر مسلسل پانچ دنوں تک دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کی گئی تھی،سرکاری وفد اور فیملی کے درمیان کامیاب مزاکرات کے بعد واحد بخش کی جلد بازیابی کی شرط پر سی پیک شاہراہ پر دھرنا ختم کرکے ٹریفک کی روانی بحال کی گئی تھی۔