لورالائی(بیٹھک رپورٹ )8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر PB. 05 لورالائی کے جاری کردہ غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حاجی محمد خان طور اتمانخیل 16012 لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولانا فیض اللہ 12456 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شمس حمزازئی نے11554 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ اس کامیابی پر حاجی محمد خان طور اتمانخیل کی رہائش گاہ پٹھان کوٹ میں میں کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں نے حاجی محمد خان طور اتمانخیل کو ہار پہنائے مبارکباد دی اور ان کی جیت کی خوشی میں جشن اور ڈھول کی تھاپ پر اتن رقص کیا اس موقع پر حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے قبائلی عمائدین،پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر آپ لوگوں نے مجھے خدمت کا موقعہ دیا ہے انشاءاللہ ڈسٹرکٹ لورالائی/میختر میں صحت روڑز،واٹر سپلائی کی سکیمات کا جال بچھا کر اور روزگار فراہم کرکے حلقے کی محرومیوں دور کرکے عوام کو ریلیف دونگا۔