بورےوالا (نامہ نگار)صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 231 پر کانٹے دار مقابلے کے بعد پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ خالد نثار ڈوگر نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 10 ہزار 9 سو 32 ووٹوں سے شکست دے دی.ریٹرننگ آفیسر غلام جیلانی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا.خالد نثار ڈوگر نے 50 ہزار 9 سو 60 ووٹ جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار خالد محمود ڈوگر نے 40 ہزار 28 ووٹ حاصل کیے۔