امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے روسی سفارت خانے کا دورہ کیا اور ماسکو میں دہشت گرد حملے پر اپنے روسی ہم منصب سے تعزیت کا اظہار کیا۔ مسعود خان کی امریکہ میں روسی سفارت خانے آمد پر روسی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔ مسعود خان نے کہا کہ ہم کروکس ہال پر حملے پر روس اور اس کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس کا درد ہمارا درد ہے، پاکستان کئی بار دہشت گردی کا نشانہ بن چکا ہے۔ ماسکو میں پیش آنے والے سانحے پر آج پورے روس میں سوگ کا دن ہے۔مسعود خان نے مزید کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔