ایرانی ماہی گیروں کو بحفاظت نکالنے پر پاک بحریہ کو مبارکباد

ایران نے ماہی گیروں کو بحفاظت نکالنے پر پاکستانی بحریہ کی تعریف کی ہے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مغدام نے کہا ہے کہ ایران مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مغدام نے کہا ہے کہ پاکستانی بحریہ نے کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کی مدد کی ہے۔ اس اقدام کو سراہتے ہیں۔ ،یاد رہے کہ پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کو بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا تھا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے سمندر میں آگ لگنے والی کشتی سے ہنگامی کالز کی بروقت نگرانی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جہاز پی این ایس یرموک نے کھلے سمندر میں آگ لگنے والی ایرانی کشتی سے 8 ماہی گیروں کو بچا لیا۔ وہ بنیادوں پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہتے ہیں۔