مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سوشل میڈیا پر مشہور چائے فروش کے پاس چائے پینے بھارت پہنچ گئے۔
ان دنوں بل گیٹس بھارت کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر مشہور ڈولی چائے والا کے اسٹال پر جا کر چائے پی، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔
بل گیٹس نے یہ ویڈیو ڈولی چائے والا کے ساتھ بنائی ہے جس کے انوکھے انداز کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں جب کہ بل گیٹس نے بھی ان کے منفرد انداز کو خوب سراہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈولی چائے والا نے اپنے ہی انداز میں بل گیٹس کو چائے پیش کی۔
ویڈیو میں بل گیٹس نے چائے بیچنے والے کے منفرد انداز اور بھارت میں اس طرح کی اختراعات کا ذکر کیا۔