آج ‘گلابی چاند کا قدرتی نظارہ کہاں ہوگا؟

چاند اور ستارے آج رات آپ ‘پنک مون کے قدرتی نظارے سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کا دوسرا شاندار قدرتی نظارہ آج رات دیکھنے کو ملنے والا ہے۔
اس سے قبل اس ماہ کے شروع میں سورج گرہن دیکھا گیا تھا لیکن اب پورا چاند جسے ‘پنک مون بھی کہا جاتا ہے نظر آئے گا۔
ناسا کے مطابق، گلابی چاند آج بروز منگل (23 اپریل 2024) امریکی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 49 منٹ پر نظر آئے گا
، جب پورا چاند مشرقی یورپ میں سورج کے سامنے ہوگا، لیکن اس کے مخالف سمت میں ہوگا۔
افریقہ، ایشیا اور آسٹریلیا کا وقت بدھ کو نظر آئے گا جو پیر کی صبح سے جمعرات کی صبح تک دیکھا جا سکے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں