بینک آف پنجاب میں جعلی واؤچرز کے ذریعے 13 کروڑ سے زائد خردبرد

” ایف آئی اے نے بینکنگ فراڈ کے تمام شواہد حاصل کر لئے،گرفتار ملزمان میں مرزا حارث بیگ اور محب الدین شامل”
ملتان (نامہ نگار خصوصی)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی بڑی کاروائی میں بینک آف پنجاب میں جعلی واؤچرز کے ذریعے 13 کروڑ روپے سے زائد خردبرد کرنے کاانکشاف ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر جعلسازی کے ذریعے بینکنگ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون میں بینک آف پنجاب، ڈی ایچ اے شہباز برانچ کراچی میں ہونے والے فراڈ میں بینک عملہ ملوث تھا سابق آپریشن منیجر بینک آف پنجاب، ڈی ایچ اے شہباز برانچ کراچی، شاہین شاہ نے دیگر عملے کے ساتھ مل کر جعلی واؤچرز کے ذریعے بینک کے ایکسپینس اکاؤنٹ سے مختلف اوقات میں -/132,680,313 روپے مختلف وینڈرز کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کئے۔ایف آئی اے نے بینکنگ فراڈ کے تمام شواہد حاصل کر لئے۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی میں مقدمہ الزام نمبر 06/2024 درج فراڈ میں ملوث بینک آف پنجاب کے ملازم 2 ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان میں مرزا حارث بیگ اور محب الدین شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زعیم اقبال شیخ نے تفتیشی افسر رانا ثناءاللہ کو تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کردی