سابق کپتان شاہد آفریدی نے آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ بولر محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کو یاد کرتے ہوئے ان کی واپسی کے حوالے سے دلچسپ جواب دے دیا۔گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق کرکٹر شاہد آفریدی سے سوال کیا گیا کہ اگر انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے والے کھلاڑیوں کے فیصلے واپس لیے جائیں تو کیا کہیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اب میرے لیے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لینا مشکل ہے، ریٹائرمنٹ واپس لینے کا وقت گزر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ درست ہے، اگر کسی کھلاڑی کو لگتا ہے کہ وہ پاکستان کی خدمت کر سکتا ہے تو اسے کرکٹ کھیلنی چاہیے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس دکھانے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنا ہو گا۔