جعلی سیلز ٹیکس بل سے قومی خزانے کو 5 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف

“کراچی: ایف بی آر کے بڑے ٹیکس آفس کراچی نے جعلی سیلز ٹیکس انوائسز کے ذریعے قومی خزانے کو 5 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف کیا ہے۔”
کراچی کے میجر ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 3 ماہ کی تفصیلی تحقیقات کے بعد 30 ارب روپے کی جعلی سیلز ٹیکس انوائسز اور 5 ارب روپے کی ٹیکس چوری کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کمپنی کے مالکان نواب خان اور آفتاب کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مالکان باپ بیٹے ہیں۔