“جنوبی افریقہ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 45 افراد جاں بحق، 8 سالہ بچی معجزانہ طور پر حادثے سے بچ گئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔”
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حادثہ جنوبی افریقہ کے پہاڑی علاقے مماتلاکالا میں اس وقت پیش آیا جب موڑ لیتے ہوئے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور مسافر بس 50 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور وہ معجزانہ طور پر بچ گئی۔ ایک 8 سالہ بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا، جب کہ 45 افراد دم توڑ گئے۔یہ مسافر بوٹسوانا کے دارالحکومت گیبورون سے موریا نامی شہر جا رہے تھے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے المناک بس حادثے سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا۔ ہم مدد کریں گے اور حادثے کی وجہ کی مکمل تحقیقات کریں گے۔