“ریموٹ کنٹرول سے پٹرول کے پیمانہ میں کمی بیشی کی جاتی ہے،شہری لٹنے لگے”
دنیاپور (تحصیل رپورٹر) تحصیل دنیاپور میں انتظامیہ کی غفلت یا آشیر باد شہر کے پٹرول پمپس پر ناقص اور مقدار میں کم پٹرول کھلے عام فروخت ہونے لگا سادہ لوح عوام لٹنے پر مجبور چیکنگ افسران معمولی جرمانہ کر کے پمپس مالکان کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی تفصیل کے مطابق ٹھٹہ روڈ بستی ملوک روڈ،خانیوال لودھراں سمیت دیگر علاقو ں میں پٹرول پمپس مالکان نے لوٹ مار کی انتہاہ کردی ہے اکثر پٹرول پمپ مالکان نے پیمانے میں جان بوجھ کر کمی کی ہوئی ہے پٹرول ڈالنے والی مشینوں میں ایک خاص چپ نصب کی جاتی ہے جس سے ریموٹ کنٹرول سے پٹرول کے پیمانہ میں کمی بیشی کی جاتی ہے اکثر پٹرول پمپوں پر ناقص پٹرول کی فروخت جاری ہے جس سے گاڑیوں کے انجن اور دیگر پارٹس خراب ہو رہےہیں۔ سیاسی و سماجی حلقوں احمد ثقلین اسلم وحید نیاز اکمل اخترودیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل و ضلعی انتظامیہ پٹرول پمپس مالکان پیمانے پورے کرنے اور ناقص تیل کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں ۔